سندھ حکومت 3360 ارب روپے کھا گئی، کراچی کا نظام بھیڑیوں کے ہاتھوں میں ہے، حافظ نعیم الرحمان

پاکستان میں زمین پرقبضہ کرنے والوں کے خلاف تحریک چلائیں گے، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بدل دو نظام تحریک کے تحت اب جہاں کہیں بھی قبضہ ہوگا جماعت اسلامی اس کے ساتھ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدل دو نظام تحریک کے تحت اب جہاں کہیں بھی قبضہ ہوگا جماعت اسلامی اس کے ساتھ ہوگی۔ جب سارے اختیارات پر قبضہ کرلیا ہو ایسے میں شہری حکومتوں کو حکومتوں کا درجہ ملنا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی یونٹس کی بحث سے لوگوں کو آپس میں لڑایا جاتا ہے۔ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی سب مل کر اس شہر کے وسائل پر قبضہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  بی آرٹی کے نام پرشہریوں کومشکلات میں ڈال دیاگیا۔ کئی سال گزرنے کے بعد پی آرٹی لائن مکمل نہیں ہوسکا۔ سندھ حکومت کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے۔ بی آر ٹی لائن کے ڈیزائن میں نقائص ہیں۔ گٹرمیں گرنے کے واقعات متعدد ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین ہزارتین سو ساٹ ارب روپے سندھ حکومت کھاگئی۔ کراچی میں بسنے والی تمام قومیں آباد ہیں۔ سندھ حکومت نے کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے۔ کراچی کا نظام بھیڑیوں کے ہاتھوں میں دے دیاگیاہے۔ کسی بھی شہری کے گھرپرکوئی قبضہ کریگا ہم مزاحمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں زمین پرقبضہ کرنے والوں کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ ہر شہری کو قانونی و آئینی حق حاصل ہے۔

Load Next Story