خاتون ڈاکٹر کے ساتھ جعلی نکاح، وائس چانسلر کیخلاف مقدمہ درج کا فیصلہ معطل
عدالت نے ڈاکٹر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نکاح تنازع کیس میں ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر کے خلاف مقدمہ درج کا فیصلہ معطل کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے وائس چانسلر کی درخواست پر فیصلہ معطل کر دیا۔
عدالت نے ڈاکٹر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد سیشن کورٹ نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ وائس چانسلر نے اسلام آباد سیشن کورٹ کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔
وائس چانسلر پر الزام ہے کہ ایک خاتون ڈاکٹر کو جعلی نکاح کے ذریعے طویل مدتی تعلق میں دھوکے سے رکھا۔