عمران خان سے ملاقات بہنوں کا حق تھا جو مل گیا، جیل میں سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں ہیں، فیصل واوڈا
فوٹو فائل
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان سے بہنوں کی ملاقات اُن کا حق ہے کیونکہ جو غیر سیاسی ہیں انہیں یہ حق ملنا چاہیے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں فیصل واوڈا نے لکھا کہ ’میں نے کل آپ کو مشورہ دیا تھا آج آپ کو فائدہ ہو گیا، دو قدم پیچھے ایک قدم آگے ہونے سے ہی سیاسی راستہ نکلتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اڈیالہ اور اسلام آباد میں بلوا نہ کر کے مثبت قدم اُٹھایا، بہنیں غیر سیاسی ہیں جنہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا حق مل گیا مگر جیل میں سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں ہیں۔
میں نے کل آپ کو مشورہ دیا تھا آج آپ کو فائدہ ہو گیا، دو قدم پیچھے ایک قدم آگے، یہی سیاسی راستہ ہے۔
— Faisal Vawda Senator (Indep) (@FaisalVawdaPAK) December 2, 2025
وزیراعلی کے پی کے نے اڈیالہ اور اسلام آباد بلوا نہ کر کے مثبت قدم اُٹھایا ہے۔ بہنوں کا حق تھا جو غیر سیاسی ہیں وہ حق ان کو ملا۔ سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں۔
میران شاہ میں ہمارے…
فیصل واوڈا نے کہا کہ میران شاہ میں ہمارے بہادر افسر کو بے رحمی سے شہید کیا گیا جس کی ذمہ داری زیراعلی کے پی پر عائد ہوتی ہے، وہ میران شاہ میں اپنے شہید افسر کے اہل خانہ داد رسی کریں ان میں موجود رہیں۔
سینیٹر نے کہا کہ یہی میری گزارش گورنر کے پی سے بھی ہے کہ دونوں شخصیات جائیں اور شہداء کو عزت و تکریم بخشیں، ہم اپنوں کیلیے نہیں کھڑے ہوں گے تو کون کھڑا ہو گا؟۔