ایشیز: دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کئی نئے ریکارڈز قائم
دوسرے ایشیز ٹیسٹ کے پہلے روز کئی نئے ریکارڈز قائم ہوگئے۔
گابا میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ایک مرتبہ پھر پہلے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پڑا جب 5 کے مجموعی اسکور پر بین ڈکٹ گولڈن ڈک پر چلتے بنے۔
تیسرے ہی اوور میں اولی پوپ بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
بعد ازاں زیک کرولی نے جو روٹ کے ساتھ 117 رنز کی شراکت قائم کی۔ کرولی 76 رنز بناکر مائیکل نیسر کا شکار بنے۔
176 کے مجموعی اسکور پر ہیری بروک 31 رنز بناکر مچل اسٹارک کا شکار بن گئے۔ یہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 415ویں وکٹ تھی جس سے وہ وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے۔
Mitchell Starc passes Wasim Akram as the most prolific left-arm bowler in Test cricket history 🤩#Ashes | #MilestoneMoment | @nrmainsurance pic.twitter.com/gxzYjLGR2S
— cricket.com.au (@cricketcomau) December 4, 2025
کپتان بین اسٹوکس 19، جیمی اسمتھ صفر، ول جیکس 19، گس ایٹکنسن 4 اور برائیڈن کارس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
جو روٹ ایک اینڈ سے وکٹ سنبھالے رہے اور آخری وکٹ پر جوفرا آرچر کے ساتھ دن کے اختتام تک 61 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔
جو روٹ 135 اور جوفرا آرچر 32 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
Joe Root 🤝 Jofra Archer
A 61-run 10th-wicket partnership takes England past 300 on day one at the Gabba 🏴#AUSvENG #Ashes2025 pic.twitter.com/Edtu9lpd58— Wisden (@WisdenCricket) December 4, 2025
یہ جو روٹ کی مجموعی طور پر 40ویں جبکہ آسٹریلوی سرزمین پر ان کے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری ہے۔
A maiden Test ton for Joe Root in Australia 💪#WTC27 | #AUSvENG 📝: https://t.co/BNKjBSJuJb pic.twitter.com/osN32jDbSr
— ICC (@ICC) December 4, 2025
وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 40 سنچریز بنانے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
Joe Root becomes the fourth player to score 40 Test centuries 🏴💯#AUSvENG #Ashes2025 pic.twitter.com/tGHNosVEGs
— Wisden (@WisdenCricket) December 4, 2025
انگلینڈ نے دن کے اختتام تک 9 وکٹ پر 325 رنز بنائے۔ یہ جنوری 2018 کے بعد پہلا موقع ہے جب انگلینڈ نے آسٹریلیا میں کسی ٹیسٹ اننگز میں 300 رنز بنائے ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 6 جبکہ مائیکل نیسر اور اسکاٹ بولینڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔