فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت دفاع نے نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد جاری کیا

اسلام آباد:

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

وزارت دفاع نے نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد جاری کیا۔

گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری کی منظوری دی تھی۔

صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے پیش کی گئی سمری کی منظوری دی، جس کے تحت فیلڈ مارشل عاصم منیر، جو اس وقت چیف آف آرمی اسٹاف ہیں، انہیں بطور چیف آف ڈیفنس فورسز(سی ڈی ایف) پانچ سال کی مدت کے لیے تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

صدر مملکت نے ساتھ ہی چیف آف ائیر اسٹاف کو دو سال کی اضافی مدت ملازمت دینے کی بھی منظوری دی، جو ان کی موجودہ مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد 19 مارچ 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات کی سمری پر دستخط کرکے صدر مملکت کو منظوری کے لیے ارسال کر دی تھی۔

Load Next Story