پاکستان میں پہلا نجی شعبہ ڈرون ٹیک ایکسپو کا انعقاد
پاکستان میں پہلا نجی شعبہ ڈرون ٹیک ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس کے تحت نسٹ میں جدید بغیر پائلٹ طیارے ٹیکنالوجی کی نمائش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ڈرون ٹیک ایکس کے تعاون سے پاکستان کے پہلے نجی شعبہ کا ایکسپو منعقد کیا گیا جس میں یو اے ایس اور کاؤنٹر یو اے ایس ٹیکنالوجی پر سیمینار کیے گئے۔
سیمینار کا انعقاد وزارتِ دفاعی پیداوار اور DEPO کے اشتراک سے 3 اور 4 دسمبر کو NUST کیمپس اسلام آباد میں ہوا۔ افتتاحی تقریب میں 50 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی۔
سیمینار نے سرکاری اور نجی شعبے کے شراکت داروں کے ساتھ رابطے بڑھانے کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔