پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اراکین نے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

فوٹو: فائل

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، جس میں اراکین نے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کے خلاف اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔

اجلاس میں اراکین نے رائے دی کہ سلمان اکرم راجا غیر سیاسی شخص ہے یہ کیسے سیکرٹری جنرل ہو سکتا ہے؟ سلمان اکرم راجا عمران خان کا پیغام صحیح طریقے سے نہیں پہنچاتے۔

پی ٹی آئی اراکین کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا نے تمام رہنماؤں سے گالم گلوچ کی ہے۔ علی ظفر، عالیہ حمزہ، مشال یوسفزئی سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ سلمان اکرم راجا نے لڑائی کی۔

اراکین پارلیمانی پارٹی نے سلمان اکرم راجا کو سیکرٹری جنرل کے عہدے سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اراکین کہتے ہیں کہ سلمان اکرم راجا کے پاس پارٹی کے لیگل ہیڈ کی ذمہ داری ہے، جب سے سلمان اکرم راجا لیگل کمیٹی کے ہیڈ بنے ہیں بانی سے ملاقاتیں نہیں ہو رہی۔ سلمان اکرم راجا کو احتجاج کی کال دینے کی ذمہ داری دی گئی تھی مگر نومبر میں بھی کال نہیں دی گئی۔

اراکین پارلیمانی پارٹی کی آپس میں لڑائیاں، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین کے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کی گئی۔

Load Next Story