مواچھ گوٹھ بخاری محلے میں ٹرانسفارمر سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص کرہلاک
مواچھ گوٹھ بخاری محلے میں ٹرانسفارمرسےکرنٹ لگنے سےایک شخص جھلس کرہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق موچکو تھانے کے علاقے مواچھ گوٹھ بخاری محلے میں ٹرانسفارمرسےکرنٹ لگنے سےایک شخص جھلس کرہلاک ہوگیا۔ ہلاک شخص کی لاش ٹرانسفارمرکے اوپرہی پھنس گئی لاش کو ٹرانسفارمر سےاتارنے کے لیے کے الیکٹرک اورریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ہلاک ہونے والے شخص کی لاش ٹرانسفارمر سے اتارنے کے بعد قانونی کارروائی کے لیےایدھی ایمبولنس کےذریعے سول اسپتال منتقل کردی گئی۔
ہلاک شخص کی شناخت30 سالہ محمد حنیف ولد محمد صدیقی کے نام سےکی گئی، متوفی شخص مواچھ گوٹھ کا ہی رہائشی تھا۔
ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کے مطابق ہلاک شخص نشے کا عادی ہے۔ متوفی شخص پی ایم ٹی اوپر تاریں چوری کرنے گیا تھا اورپی ایم ٹی کے اوپر کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا۔