گوجر خان، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق
فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تاہم ملزمان فرار ہوگئے
راولپنڈی:
تحصیل گوجر خان کے علاقے میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تاہم ملزمان فرار ہوگئے۔ مقتولین میں زرید اور رحمان شامل ہیں۔
فائرنگ کا واقعہ شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا۔