خلا سے دکھنے والا دنیا کا روشن ترین مقام، ناسا سائنسدان کی خانہ کعبہ کی تصویر نے دل جیت لیے
ناسا کے معروف سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ کی خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی ایک حیرت انگیز تصویر دنیا بھر میں وائرل ہوگئی ہے، جس میں خانہ کعبہ ہیرے کی مانند چمکتا ہوا نظر آتا ہے۔
ڈونلڈ پیٹٹ رواں سال خلا میں 220 دن گزارنے کے بعد زمین پر واپس آئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مکہ مکرمہ کی یہ تصویر شیئر کی۔
انہوں نے بتایا کہ مدار سے لی گئی تصاویر میں شہر کے مرکز میں روشن نقطہ خانہ کعبہ ہے، جو اسلام کا مقدس ترین مقام ہے اور خلا سے بھی نمایاں طور پر دکھائی دیتا ہے۔
Orbital views of Mecca, Saudi Arabia. The bright spot in the center is the Kaaba, Islam's holiest site, visible even from space. pic.twitter.com/yLSOnboOZC
یہ تصویر عالمی سطح پر بے حد مقبول ہوئی اور صارفین اس منظر کو ’’معجزہ‘‘ اور ’’دل کو چھو لینے والا لمحہ‘‘ قرار دے رہے ہیں۔