سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 214ڈالر کی سطح پر آگئی

فوٹو فائل

کراچی:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں پھر اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 214ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 600روپے کے اضافے سے 4لاکھ 43ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی۔

فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 372روپے بڑھ کر 3لاکھ 80ہزار 454روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کے اضافے سے 6ہزار 102روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 26روپے کے اضافے سے 5ہزار 231روپے کی سطح پر آگئی۔

Load Next Story