نیوزی لینڈ کے 3 اہم کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

کیوی بورڈ نے متبادل کے طور پر تین کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے

نیوزی لینڈ کے تین اہم کھلاڑی انجری کے سبب ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

ٹیسٹ سے باہر ہونے والوں میں کیوی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر میٹ ہینری، ناتھن اسمتھ اور آل راؤنڈر مچل سینٹنر شامل ہیں۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران متبادل فیلڈر کے طور پر فرائض انجام دینے والے گلین فلپس کو باقاعدہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اسی طرح، پہلے ٹیسٹ کے دوران متبادل فیلڈر کے طور پر میدان میں فرائض نبھانے والے ڈیرل مچل کو بھی دوسرے ٹیسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈیرل مچل مڈل آرڈر میں کلیدی کرداد ادا کرتے ہیں۔

وکٹ کیپر بلے باز ٹام بلنڈل پہلے ہی کرائسٹ چرچ میں پہلے دن بیٹنگ کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہونے کے بعد ویلنگٹن کے لیے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

تجربہ کار بلے باز ٹام بلنڈل کی جگہ مچل ہیے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ٹیسٹ ڈیبیو کر سکتے ہیں۔

کیوی بورڈ نے اسکواڈ میں فاسٹ بولر کرسٹین کلارک کو بھی شامل کیا ہے۔

Load Next Story