سپریم کورٹ نے ڈی لسٹ ہوئے مقدمات سے متعلق پالیسی تشکیل دے دی

انصاف کی فراہمی کو مؤثر اور بروقت بنانے کیلیے سپریم کورٹ کا یہ بڑا اقدام ہے

فوٹو: فائل

اسلام آباد:

انصاف کی فراہمی کو مؤثر اور بروقت بنانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا اقدام سامنے آگیا۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈی لسٹ ہوئے مقدمات سے متعلق پالیسی تشکیل دے دی۔

ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات اسی روز دستیاب بینچز کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں گے، دستیاب بینچز ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات کی ساڑھے 11 بجے کے بعد سماعت کریں گے۔

اگر ڈی لسٹ مقدمہ دستیاب بینچ کے سامنے مقرر نہ کیا جا سکا تو اس کو آئندہ ہفتے کے لیے مقرر کیا جائے گا۔

Load Next Story