پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا
پاکستان کی جانب سے دو گول کیے گئے مگر ٹیم فیصلہ کن لمحات میں فائدہ نہ اٹھا سکی
پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی مشکلات برقرار ہیں، گرین شرٹس دوسرا میچ بھی نہ جیت سکے۔
ارجنٹائن نے ایک دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔
میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان جارحانہ کھیل دیکھنے میں آیا، تاہم ارجنٹائن نے اہم لمحات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے دو گول کیے گئے مگر ٹیم فیصلہ کن لمحات میں فائدہ نہ اٹھا سکی۔
پاکستان ہاکی ٹیم اب اپنا تیسرا میچ کل ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی، جہاں قومی ٹیم کو پہلی فتح کے حصول کا چیلنج درپیش ہوگا۔