گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم سے صوبے میں چار دانش اسکول بنانے کا مطالبہ

نئے مالی سال کے بجٹ میں مزید ایک دانش اسکول کے لیے فنڈز مختص کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے

گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعظم شہباز شریف سے صوبے میں چار دانش اسکول بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دانش اسکول چترال، پشاور، ڈی آئی خان اورملاکنڈ میں بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم نے چترال میں دانش سکول کا اعلان کردیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صحافیوں کو ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ وزیراعظم سے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں اور منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کرنے کے حوالے سے بات کی ہے وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بھی دانش اسکول بنائے جائیں۔

 گورنر کی جانب سے چترال، ڈی آئی خان، پشاور اور ملاکنڈ کا مطالبہ کیا گیا۔ وزیراعظم چترال میں دانش اسکول بنانے کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں مزید ایک دانش اسکول کے لیے فنڈز مختص کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Load Next Story