رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج
ملزم نے ٹریفک میں خلل ڈال کر دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالی
رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ رنگ روڈ پولیس کے اہلکار عامر محمود کے بیان پر درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ارسلان نامی شخص نے نواز شریف انڈرپاس کے قریب رنگ روڈ کو پیدل عبور کیا۔
ایف آئی ار میں یہ بھی کہا کہ ملزم نے ٹریفک میں خلل ڈال کر دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالی۔