خانیوال کے قریب موٹروے ایم-4 پر ٹریفک حادثہ، بس ہوسٹس جاں بحق، 9 مسافر زخمی
حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور نیند کے باعث پیش آیا، حادثے میں 4 مسافر شدید زخمی جبکہ 5 معمولی زخمی ہوئے
خانیوال:
خانیوال کے قریب موٹروے ایم-4 پر لاہور سے ملتان جانے والی مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس ہوسٹس جاں بحق اور 9 مسافر زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور نیند کے باعث پیش آیا، حادثے میں 4 مسافر شدید زخمی جبکہ 5 معمولی زخمی ہوئے۔
ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے ریسکیو اور ایف ڈبلیو او کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال خانیوال منتقل کر دیا۔