امریکا: سالگرہ سے ایک دن پہلے خاتون پر قسمت کی دیوی مہربان
امریکا کی ایک خاتون نے سالگرہ سے ایک دن پہلے 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے لیٹریس پریزنٹین نے بتایا کہ وہ کومپٹن شہر کی ایک مخصوص ڈونٹ کی دکان سے ٹکٹ خریدتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ہر صبح اس دکان پر جاتی ہیں 10 ڈالر کے دو ٹکٹ خریدتی ہیں اور یہی معمول انہوں نے سالگرہ سے ایک روز پہلے بھی دہرایا۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسرے کارڈ کو اسکریچ کیا تو اس میں 10 لاکھ ڈالر کا انعام نکلا۔ انہیں یقین نہیں ہوا اور وہ ٹکٹ کو بار بار دیکھتی رہیں اور خدا سے پوچھنے لگیں کہ وہ سالگرہ سے ایک دن سے پہلے یہ کچھ کر رہا ہے۔
لیٹریس نے بتایا کہ جیتی ہوئی انعامی رقم سے وہ اپنا قرض اتاریں گی، گاڑی خریدیں گی اور گھر کی ڈاؤن پے منٹ کریں گی۔