رحیم یارخان: شہری سے لاکھوں روپے لوٹ کر لیجانے والے 5 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم کچے میں ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن جاری ہے

 پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے کوٹ سمابہ میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ  ڈاکو شہری سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر کوٹ سمابہ کی جانب فرار ہو رہے  تھے، جس دوران  پولیس مقابلہ ہوا اور 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

عرفان علی سموں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم کچے میں ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن جاری ہے۔

Load Next Story