بہار کے وزیراعلیٰ کی مسلم ڈاکٹر کا نقاب اتارنے کی بیہودہ کوشش؛ ویڈیو وائرل

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار ڈاکٹرز ایک تقریب میں تقرری نامے تقسیم کررہے تھے

بہار کے وزیراعلیٰ نے تقرری نامہ تقسیم کرنے کی تقریب میں خاتون ڈاکٹر کا نقاب اتارنے کی کوشش

بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار جنونی ہندواتوا کے نقش قدم پر چل پڑے جو مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کو سلب کرنے کی مودی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پٹنہ میں ایک سرکاری تقریب کے دوران پیش آیا جہاں مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ نتیش کمار ڈاکٹرز میں تقرری نامے تقسیم کر رہے تھے۔

اس دوران برقع اور مکمل حجاب میں ملبوس ایک خاتون ڈاکٹر بھی تقرری نامہ لینے اسٹیج کے قریب پہنچتی ہیں اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے وصول کرتی ہیں۔

جس پر وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ان خاتون کی جانب اشارہ کیا اور پھر نقاب کھینچ کر اتارنے کی کوشش کی، پہلی کوشش کی ناکامی پر دوسری بار بھی ایسا کیا۔

اس دوران پیچھے کھڑے نائب وزیراعلیٰ اور دیگر حکام نے نتیش کمار کو روکنے کی کوشش بھی لیکن وہ باز نہ آئے اور مسکراتے رہے۔

Load Next Story