بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر!

ٹیم سے باہر ہونے والے کھلاڑی جنوبی افریقا کے خلاف آخری دو ٹی ٹوئنٹی میں حصہ نہیں لے سکیں گے


ویب ڈیسک December 15, 2025

بھارتی آل راؤنڈر اکشر پٹیل طبیعت ناسازی کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹیم سے باہر ہوگئے۔ ان کی جگہ شہباز احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اکشر پٹیل ٹیم کے ساتھ لکھنؤ میں موجود ہیں (جہاں چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جانا ہے) اور وہاں پر ان کا مزید طبی معائنہ ہوگا۔

واضح رہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی اکشر پٹیل پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔ ان کے علاوہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بھی نجی وجوہات کی بنا پر تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلے تھے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ ٹیم میں کلدیپ یادو اور ہرشت رانا کو شامل گیا تھا۔

تیسرے میچ میں 7 وکٹوں سے فتح کے بعد بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل کرلی ہے۔

مقبول خبریں