لاہور: نشے کی حالت میں ڈاکٹر کی بچے کو زیادتی کی نیت سے اغوا کی کوشش، مقدمہ درج

چھٹی کے بعد اسکول سے گھر جاتے بچے کو  ڈاکٹر گھسیٹ کر کلینک میں لے جانے لگا


سید مشرف شاہ December 15, 2025

لاہور:

لاہور کے علاقے گلشن راوی میں نشے کی حالت میں ڈاکٹر نے ایک بچے کو زیادتی کی نیت سے اغوا کرنے کی کوشش  کی، تاہم اہل علاقہ نے بچے کو بچا لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر جنید شراب کے نشے میں دھت اپنے کلینک میں بیٹھا تھا اس کے بعد اسکول کی چھٹی ہوئی اور چھٹی کے بعد اسکول سے گھر جاتے بچے کو  ڈاکٹر گھسیٹ کر کلینک میں لے جانے لگا جس پر اہل محلہ نے مل کر بچے کو ڈاکٹر کے چنگل سے بازیاب کروایا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ  ڈاکٹر جنید اس سے قبل بھی نشے کی حالت میں مریض چیک کرتا تھا اور اب بھی اس نے بچے کو زیادتی کی نیت سے اغوا کرنے کی کوشش کی۔

گلشن راوی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکٹر کو گرفتار کرکے  مقدمہ درج کرلیا جبکہ پولیس نے کلینک میں موجود شراب بھی اپنی قبضہ میں لے لی ہے۔

مقبول خبریں