نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے افسران کی کروڑوں روپے رشوت وصولی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے نے مخصوص مدت میں تعینات مزید افسران اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔
رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں کراچی سینٹر کے سابق اعلی افسر سمیت دیگر افسران و اہلکاروں کو طلب کیا جائے گا۔
کرپشن اسکینڈل میں لاہورسمیت دیگر شہروں کے افسران و اہلکار بھی طلب کئے جائیں گے، کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کا آغاز ڈکی بھائی سے مبینہ رقم وصولی سے ہوا تھا۔
تحقیقات میں لاہور اور اسلام آباد کے متعدد افسران و اہلکاروں کے خلاف درج مقدمات میں گرفتاریاں بھی کی گئیں۔
ذرائع نے کہا کہ اسکینڈل میں 4 افسران کے ملازمت سے دیے گئے استعفے بھی منظور کر لئے گئے۔