نیو دہلی:
بالی ووڈ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والے فلم دھرندر میں شامل ادارہ عائشہ خان نے انڈسٹری میں اداکاراؤں پر پڑنے دباؤ کے حوالے سے انکشافات کیے ہیں اور سیٹ پر پیش آنے والے مشکلات پر کھل کر بات کی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہدایتکار آدتیہ دھر کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دھرندر کے مرکزی اداکاروں کے ساتھ ساتھ اس نے خصوصی طور پر شامل نئے چہروں کو بھی ناظرین سے سراہا ہے اور انہی میں سے ایک اداکارہ عائشہ خان ہیں، جو اداکارہ کرسٹل ڈی سوزا کے ساتھ ایک گانے میں کاسٹ کی گئی ہیں۔
عائشہ خان نے میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان مشکلات اور خاموش دباؤ کا ذکر کیا، جس کا اداکاروں اور خصوصاً خواتین کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں انہیں کبھی بھی ہدایت کاروں کی جانب سے براہ راست دباؤ کا سامنا نہیں کرنا پڑا بلکہ کوآرڈینیٹرز یا دیگر افراد نے ان کے حلیے سے متعلق مشورے دیے اور جو ایک طرح سے دباؤ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی ڈائریکٹر نے یہ بات نہیں کہی بلکہ ہمیشہ کوئی کوآرڈینیٹر یا کوئی غیر متعلق شخص ہوتا تھا جو مختلف باتیں کرتا جس کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے۔
عائشہ خان کے مطابق ایک شخص نے ان سے کہا کہ آپ کو اپنی ناک بدلوانی چاہیے، جس پر میں نے سوچا یہ کیسا تبصرہ ہے کیونکہ پہلی بات تو یہ کہ مجھے اپنی ناک پسند ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ میری ناک خوبصورت ہے اور دوسری بات یہ کہ تم کون ہوتے ہو مجھے یہ بتانے والے کہ مجھے اپنی ناک بدلوانی چاہیے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کا یہ بیان اس غیر ضروری دباؤ کی نشان دہی کرتا ہے جس کا سامنا اداکاروں کو اکثر ایک ایسی انڈسٹری میں کرنا پڑتا ہے جہاں بیرونی آرا بعض اوقات ذاتی اعتماد اور خود اعتمادی پر حاوی ہو جاتی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ عائشہ خان نے متعدد تیلگو اور ہندی فلموں میں کام کرکے اپنی پہچان بنائی ہے اور ان کی مشہور فلموں میں مکھا چترم (2022)، اوم بھیم بش (2024)، منامی(2024) اور جات(2025) شامل ہیں اور نئی فلم دھرندر کے گانے میں ان کی خصوصی جھلک ہے، اس کے علاوہ انہوں نے ٹی وی شوز بال ویر ریٹرنز اور بگ باس سیزن 17 میں بھی شرکت کی ہے اور مداحوں نے ان کی اداکاری کو سراہا ہے۔
خیال رہے کہ رنویر سنگھ اور سنجے دت جیسے اداکاروں پر مشتمل فلم کے متنازع موضوع کی بنیاد پر متعدد خلیجی ممالک میں پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔