بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ شدید دھند کے باعث ایک بھی گیند پھینکے بغیر منسوخ کر دیا گیا جس پر شائقین کرکٹ نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق میچ شروع ہونے سے قبل ہی میدان اور اطراف میں دھند چھا گئی، جس کے باعث امپائرز نے طویل انتظار کے بعد مقابلہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس غیر متوقع صورتحال پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین سمیت گھر میں بیٹھے ناظرین بھی مایوس دکھائی دیے۔
سوشل میڈیا پر بھی شائقین نے انتظامات پر سوالات اٹھاتے ہوئے اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔
کئی مداحوں کا کہنا تھا کہ میچ کی بروقت منصوبہ بندی اور موسم کے پیش نظر بہتر فیصلے کیے جا سکتے تھے، تاکہ شائقین کی توقعات ٹوٹنے سے بچ جاتیں۔
میچ دیکھنے آئے شخص نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے تین بوری گیہوں بیچ کر میچ کا ٹکٹ خریدا تھا، میرے پیسے واپس کیے جائیں‘۔
بعض شائقین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ٹکٹس کے پیسے واپس کرنے سے ہمارے نقصان کا ازالہ ممکن نہیں، ہم میچ دیکھنا چاہتے تھے۔