نیب اور نائجیریا کے ادارے ای ایف سی سی کے درمیان کرپشن کے خلاف مفاہمتی یادداشت پر دستخط

یہ اقدام کرپشن اور مالیاتی جرائم کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے


ویب ڈیسک December 18, 2025

نیب اور نائجیریا کے ادارے ای ایف سی سی کے درمیان کرپشن کے خلاف مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں "ریاستی فریقین کی 11ویں کانفرنس" کے موقع پر نائجیریا کے ادارے "اکنامک اینڈ فنانشل کرائمز کمیشن" (EFCC) کے ساتھ ایک اہم مفاہمت کی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے۔ یہ اقدام کرپشن اور مالیاتی جرائم کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

اس معاہدے پر چیئرمین نیب، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد اور ای ایف سی سی کے ایگزیکٹو چیئرمین، مسٹر اولانی پیکون اولوکوئیوڈ نے دستخط کیے۔ یہ شراکت داری شفافیت، احتساب اور قانون کی حکمرانی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہے۔

یہ تعاون پاکستان اور نائجیریا کی اقوام متحدہ کے انسدادِ کرپشن کنونشن (UNCAC) کے تحت ذمہ داریوں کے عین مطابق ہے، جو سرحد پار کرپشن کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین نیب، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے کہا کہ "یہ شراکت داری نہ صرف ہماری تحقیقات اور قانونی کارروائی کی صلاحیتوں کو بہتر بنائے گی بلکہ کرپشن کے خلاف عالمی جنگ کو بھی تقویت دے گی۔ نیب اور ای ایف سی سی مل کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ انصاف کی فراہمی سرحدوں کی قید سے آزاد ہو۔

مقبول خبریں