نیہا ککڑ ’کے پاپ اسٹائل‘ کاپی کرنے میں ناکام، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

صارفین نے ویڈیو کے چند مناظر کو بھی نامناسب قرار دیا


ویب ڈیسک December 18, 2025

نیہا ککڑ اور ٹونی ککڑ کی نئی میوزک ویڈیو ’کینڈی شاپ‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئی ہے، جہاں تعریف کے بجائے تنقید کی آوازیں زیادہ سنائی دے رہی ہیں۔

15 دسمبر کو جاری ہونے والے اس گانے نے ابتدا ہی سے آن لائن صارفین کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ گانے کے بول، رقص اور مجموعی انداز میں نیا پن کم اور تکرار زیادہ محسوس ہوتی ہے۔

کئی صارفین نے ویڈیو کو غیر ضروری طور پر اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے یہ الزام بھی عائد کیا کہ اس میں کے-پاپ اسٹائل کی نقالی کی کوشش کی گئی ہے، جو قدرتی محسوس نہیں ہوئی۔ ڈانس اور بعض اشاروں کو بھی خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ کچھ تبصروں میں نیہا ککڑ پر حد سے زیادہ مختلف دکھنے کی کوشش کا الزام لگایا گیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے گانے کو ’’کرنج‘‘ قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ ٹونی ککڑ کے گانوں میں الفاظ اور دھنوں کی تکرار اب نمایاں ہوچکی ہے۔ کچھ لوگوں نے ویڈیو کے چند مناظر کو نامناسب کہہ کر یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا مقبولیت حاصل کرنے کے لیے فنی معیار کو پیچھے چھوڑا جا رہا ہے۔

تاہم تصویر کا دوسرا رخ بھی موجود ہے۔ نیہا ککڑ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ فنکاروں کو نئے تجربات کرنے کا حق ہونا چاہیے اور ہر تخلیق کا سب کو پسند آ جانا ضروری نہیں۔ ان کے مطابق موسیقی میں جدت آزمائی پر تنقید کے بجائے اسے قبول کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔

فی الحال نیہا ککڑ اور ٹونی ککڑ کی جانب سے اس ردعمل پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ نیہا ککڑ ماضی میں کئی سپر ہٹ گانوں کے باعث انڈین میوزک انڈسٹری کی نمایاں آواز سمجھی جاتی رہی ہیں، مگر حالیہ عرصے میں ان کے گیت اور انداز اکثر سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن جاتے ہیں۔

مقبول خبریں