قصور، دو کم عمر لڑکیوں سمیت تین افراد اغوا، ایک مغوی کی لاش برآمد

تھانہ کنگن پور، تھانہ الہ آباد اور تھانہ چونیاں میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، پولیس


ویب ڈیسک December 19, 2025

قصور:

ضلع قصور میں اغوا کے مختلف تین واقعات سامنے آئے ہیں جن میں دو کم عمر لڑکیوں سمیت تین افراد کو اغوا کر لیا گیا، جبکہ ایک شخص جو 21 روز قبل اغوا ہوا تھا، اس کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق رحمان پورہ الہ آباد کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے 16 سالہ اقصیٰ کو اغوا کر لیا۔

ایک اور واقعے میں جمشیر کلاں، کنگن پور کے رہائشی رحمت علی کو اغوا کیا گیا تھا، جن کی لاش 21 دن بعد قریبی کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیسرا واقعہ ظہیر آباد کالونی چونیاں میں پیش آیا جہاں ملزم ندیم نے 20 سالہ عرشین کو اغوا کر لیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ کنگن پور، تھانہ الہ آباد اور تھانہ چونیاں میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تمام واقعات کی تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مقبول خبریں