آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کیلئے حکومت کا اہم فیصلہ

پاکستان نے آئی ایم ایف کو شوگر سیکٹر کے حوالے سے اہم یقین دہانی کرا دی ہے، حکام


ارشاد انصاری December 18, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ( آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرنے کے لیے شوگر سیکٹر ڈی ریگولیٹ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور اس کے لیے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے شوگر سیکٹر ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی کا مسودہ تیار کیا گیا ہے، جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

حکام نے بتایا کہ پالیسی کے تحت نئی شوگر ملوں پر عائد پابندی اور شوگرملز لگانے کے لیے صوبائی حکومت کی اجازت کی شرط ختم کرنے کی تجاویز ہیں۔

مزید بتایا کہ شوگر ملز کو خام چینی کی درآمد کی اجازت دینے کی تجویز دی گئی ہے تاہم شوگر ملز کو کرشنگ سیزن میں خام چینی کی درآمد کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ ختم اور شوگرسیکٹر کی ڈی ریگولیشن کے لیے قوانین میں ترامیم کی تجاویز دی گئی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو شوگر سیکٹر ڈی ریگولیٹ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

مقبول خبریں