یوٹیوبر رجب بٹ نے جوا ایپ پروموشن کے مقدمے میں عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کئی دلچسپ باتیں کہیں۔
رجب بٹ سے ایک صحافی نے غیر رسمی سوال کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا حوالہ دیا۔ جس پر رجب بٹ کا کہنا تھا کہ مروت صاحب گریٹ آدمی ہیں۔ اور ساتھ ہی ان کےلیے محبت کا اظہار بھی کیا۔
رجب بٹ نے کہا کہ مروت صاحب کے لیے آئی فون لائے ہیں، ملاقات ہوگی تو ان کو دیں گے۔
رجب بٹ کے جواب پر ندیم نانی والا مستقل مسکراتے رہے۔ لیکن یوٹیوبر نے وضاحت نہیں کی کہ وہ افضل مروت کےلیے آئی فون گفٹ کیوں لائے ہیں؟
واضح رہے کہ سیشن کورٹ لاہور نے ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی جوئے کی ایپ پروموشن کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔
لاہور کی سیشن کورٹ میں معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ندیم نانی والا عبوری ضمانت کے لیے پیش ہوئے۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے جوا ایپ کیس میں دائر عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا جبکہ 6 جنوری تک رجب بٹ اور ندیم نانی والے کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔