کرن جوہر نے انوشکا اور ویرات کی شادی کے بارے میں 'خفیہ' تفصیلات بتادیں
فائل فوٹو: بھارتی میڈیا
بھارت کے نامور ہدایت کار کرن جوہر نے حال ہی میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے۔
بالی ووڈ کے 53 سالہ ڈائریکٹر کرن جوہر نے اپنے ایک پوڈکاسٹ میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ویڈنگ پلانر دیویکا نارائن کے ساتھ گفتگو کے دوران بھارت میں ہونے والی شادیوں پر کھل کر بات کی۔
کرن جوہر کا کہنا تھا کہ شادیوں کا انداز اور ڈی این اے، خاص طور پر ڈیسٹینیشن ویڈنگز، اب بدل چکا ہے اور میں اس کا مکمل کریڈٹ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کو دوں گا۔
کرن جوہر نے جوڑے کی شادی کی تقریب کو ’خفیہ آپریشن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایونٹ سے پہلے تک اس بات کا کوئی اشارہ تک نہیں دیا گیا کہ یہ شادی ہونے جارہی ہے۔