اسرائیل کا نیا اقدام: کینیڈین اراکینِ پارلیمنٹ کو مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

چھ کینیڈین اراکینِ پارلیمنٹ سمیت 30 رکنی وفد کو اردن کے ایلن بی کراسنگ پر مغربی کنارے میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی

اسرائیلی حکومت نے مغربی کنارے میں داخلے کے لیے جانے والے کینیڈا کے پارلیمانی وفد کو سرحد پر روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چھ کینیڈین اراکینِ پارلیمنٹ سمیت 30 رکنی وفد کو اردن کے ایلن بی کراسنگ پر مغربی کنارے میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے وفد کے ارکان سے ایک دستاویز پر دستخط کرنے کا مطالبہ کیا، جس میں انہیں عوامی سلامتی کے لیے خطرہ تسلیم کرنا تھا۔ کینیڈین وفد نے اس شرط کو مسترد کر دیا، جس کے بعد انہیں واپس لوٹنے پر مجبور ہونا پڑا۔

کینیڈین حکام نے اسرائیل کے اس اقدام کو تشویشناک اور مایوس کن قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آزادانہ مشاہدہ اور زمینی حقائق جاننے والوں کی رسائی محدود کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔

وفد میں پاکستانی نژاد کینیڈین اراکینِ پارلیمنٹ اسلم رانا اور اقرا خالد کے علاوہ سمیر زبیری، فارس السعود، گربکس سائنی اور جینی کوان بھی شامل تھے۔

متعلقہ

Load Next Story