ایشیز: ایلکس کیری اور عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ، پہلا روز آسٹریلیا کے نام
ایشیز سیریز کے تیسرے میچ کے پہلے روز اختتام تک آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنالیے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو اوپنرز جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔
جیک ویدرالڈ 18 اور ٹریوس ہیڈ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ٹاس سے صرف 20 منٹ قبل اسٹیو اسمتھ کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے عثمان خواجہ نے مارنس لبوشین کے ہمراہ 61 رنز کی شراکت قائم کی۔
مارنس لبوشین 19 رنز بناکر چلتے بنے۔ گزشتہ روز آئی پی ایل میں سب سے مہنگے فروخت ہونے والے کیمرون گرین بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔
عثمان خواجہ اور ایلکس کیری کے درمیان 91 رنز کی شراکت نے آسٹریلوی ٹیم کو سہارا دیا۔ عثمان خواجہ 82 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جوش انگلیس 32، کپتان پیٹ کمنز 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ایلکس کیری آج آسٹریلیا کے آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے جنہوں نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
مچل اسٹارک 33 اور نیتھن لائن بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔
Alex Carey's 106 and Usman Khawaja's 82 propel Australia on the opening day in Adelaide, but eight wickets make it a solid start for England too - which side is happiest right now?
Scorecard: https://t.co/E6DrlHCvfV pic.twitter.com/YrBlcIdfj1— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 17, 2025
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3، برائیڈن کارس اور ول جیکس نے 2،2 جبکہ وجش ٹنگ نے ایک وکٹ حاصل کی۔