اسلام آباد ہائیکورٹ؛ تھری ایم پی او جاری کرنے پر دی گئی توہین عدالت کی سزا کالعدم

جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کو سزا سنائی تھی


ویب ڈیسک December 17, 2025
فوٹو فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کو دی گئی سنگل بینچ کی توہینِ عدالت کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

عدالتی حکم کے باوجود تھری ایم پی او جاری کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس بابر ستار نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عرفان نواز میمن کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی جبکہ عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر کو چار اور ایس ایچ او کو دو ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

افسران کو عدالتی حکم کی خلاف ورزی میں تھری ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر توہینِ عدالت کی سزا سنائی گئی تھی۔

مقبول خبریں