آپریشن سندور کے پہلے دن ہی بھارت ہار گیا تھا، سابق وزیراعلیٰ مہاراشٹرا کا اعتراف

سابق وزیراعلیٰ نے کہا بھارت نے آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کے لیے ’آپریشن مہادیو‘ کے نام سے جعلی مقابلے شروع کیے

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس رہنما پرتھوی راج چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت آپریشن سندور کے پہلے دن ہی فضائی جنگ میں مکمل شکست کا سامنا کر چکا تھا۔

پرتھوی راج چوہان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 7 مئی کو صرف آدھے گھنٹے کی فضائی لڑائی میں بھارتی جہاز مار گرائے گئے اور بھارتی ائیر فورس کے جہازوں کو بعد میں مزید پرواز کرنے سے روک دیا گیا کیونکہ پاکستان ائیر فورس کے حملوں کا خطرہ موجود تھا۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس واقعے کے بعد بھارت نے آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کے لیے ’آپریشن مہادیو‘ کے نام سے جعلی مقابلے شروع کیے۔

متعلقہ

Load Next Story