وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس، ورلڈ بینک کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ورلڈ بینک کے ترقیاتی منصوبوں اور نئے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ اجلاس لیا، ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مس بولورما امگابازار کی قیادت میں 10 رکنی وفد سے شعبہ وار پیش رفت پر اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر، چیف سیکریٹری، میئر کراچی، متعلقہ سیکریٹریز اور دیگر افسران شریک ہوئے، مراد علی شاہ نے کہا کہ ورلڈ بینک کے ساتھ شراکت داری سندھ کے اصلاحاتی اور بحالی ایجنڈے میں اہم حیثیت رکھتی، صوبے کی ترقی و بحالی میں بین الاقوامی شراکت داری کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
سندھ میں ورلڈ بینک کے 13 منصوبے 3.86 ارب ڈالر کی لاگت سے جاری ہیں، 3.86 ارب ڈالر میں سے پروجیکٹس پر 1.96 ارب ڈالر کا خرچ ہو چکا ہے، اجلاس میں مالی سال 2026 کے لیے 700.25 ملین ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کراچی کے شہری ترقی، ٹرانسپورٹ اور بلدیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لی گیا، کمپیٹیٹو اینڈ لیویبل سٹی آف کراچی، کراچی موبیلٹی اور سالڈ ویسٹ منصوبوں پر کمیٹیز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں پراپرٹی ڈور ٹو ڈور سروے میں 3.1 ملین جائیدادوں کی نشاندہی مکمل ہو چکی ہے۔