ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا فیصلہ: افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزا بھی معطل کردیا

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اسکریننگ، معلومات کے تبادلے اور سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے افغانستان کی بگڑتی سیکیورٹی صورتحال اور شدت پسندی کے خدشات کے پیشِ نظر افغان شہریوں کے لیے امیگریشن پالیسی مزید سخت کر دی ہے۔

امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نئے صدارتی حکم کے تحت افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزا (SIV) سے متعلق حفاظتی استثنیٰ ختم کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مترجمین اور دیگر اہل افراد بھی اس سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان ان ممالک میں شامل ہے جن پر مکمل سفری پابندیوں کے ساتھ امیگریشن چینلز مزید محدود کیے گئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اسکریننگ، معلومات کے تبادلے اور سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق حالیہ ایک واقعے کے بعد پابندیوں میں مزید سختی کی گئی، جس میں ایک افغان نژاد فرد پر سنگین جرائم کے الزامات سامنے آئے۔

اسی تناظر میں امریکی حکام نے افغان شہریوں کی امیگریشن، شہریت اور گرین کارڈ سے متعلق درخواستوں پر بھی عارضی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ عالمی سطح پر بھی افغان شہریوں کے حوالے سے احتیاط بڑھتی دکھائی دیتی ہے۔

متعلقہ

Load Next Story