’عدالتوں کا کوئی حال نہیں رہا، یہ ڈاک خانہ ہی بن گئیں‘،جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس
جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست گزار کی جانب سے متعلقہ محکمے میں بیان حلفی جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی کیا
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے اور درخواست گزار کی جانب سے متعلقہ محکمے میں بیان حلفی جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی کیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ عدالتوں کو تو ڈاک خانہ ہی سمجھ لیا ہے، عدالتوں کا جو حال ہو گیا ہے یہ ڈاک خانہ ہی بن گئی ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ عدالتوں کا کوئی حال نہیں رہا۔
عدالت نے درخواست گزار کو بیان حلفی جمع کرانے کی دوبارہ ہدایت کے ساتھ سماعت ملتوی کر دی۔