مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی

بھارت کی مقبول کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر خوشیوں نے ایک بار پھر دستک دے دی ہے۔ بھارتی سنگھ کے ہاں دوسرے بچے کی ولادت ہوئی ہے، جس سے ان کے اہلِ خانہ اور قریبی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سنگھ کو 19 دسمبر، جمعہ کی صبح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہوں نے بیٹے کو جنم دیا۔ اگرچہ اب تک جوڑے کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس خوشخبری کا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم قریبی ذرائع نے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کر دی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی سنگھ ان دنوں بھی اپنے کام میں متحرک ہیں اور مشہور کوکنگ ریئلٹی شو ’لافٹر شیف‘ کی میزبانی کر رہی ہیں، جس کی شوٹنگ جاری ہے۔ یہ شو بھارتی ٹیلی ویژن پر نشر کیا جا رہا ہے اور ناظرین میں خاصا مقبول ہے۔

Load Next Story