فوسپاہ نے 1.7 ارب روپے مالیت کے وراثتی تنازعے کو حل کروادیا

بیشتر قانونی وارث شریعت کے اصول کے مطابق جائیداد تقسیم کرنے پر آمادہ تھے

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے خاتون کی وراثتی جائیداد کا تنازعہ حل کروا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فوسپاہ نے 1.7 ارب روپے مالیت کے وراثتی تنازعے کا تصفیہ ممکن بنایا۔ اسلام آباد کے جی–8 سیکٹر میں واقع کمرشل جائیداد کے وراثتی جھگڑے کو حل کیا گیا۔

خاتون شکایت کنندہ نے وراثتی جائیداد کے حق کے لیے فوسپاہ سے رجوع کیا تھا، بیشتر قانونی وارث شریعت کے اصول کے مطابق جائیداد تقسیم کرنے پر آمادہ تھے۔ خاتون کا بھائی حق دینے کا مخالف تھا۔

 ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے جائیداد کی ملکیت اور مالیت کی تصدیق کر کے فوسپاہ سے تعاون کیا، فوسپاہ کی کوششوں سے سے خاندان تنازعے کے حل پر آمادہ ہوا۔

جائیداد کی حق دار بیوہ اور بیٹیوں کو ان کا حق دلوایا گیا۔

Load Next Story