امریکا کی بحرالکاہل میں مزید دو کشتیوں کو تباہ کرنے کی ہولناک ویڈیو وائرل؛ 5 ہلاکتیں

ستمبر سے اب تک امریکا کے 30 کشتیوں پر حملوں میں 104 افراد ہلاک ہوچکے ہیں

امریکا کے ستمبر سے 30 کشتیوں کو نشانہ بنایا جس میں 104 ہلاکتیں ہوچکی ہیں

امریکی فوج نے بحرالکاہل کے بین الاقوامی پانیوں پر مزید دو کشتیوں کو فضائی حملے میں نشانہ بناکر تباہ کردیا۔ اس طرح ستمبر سے جاری ان کارروائیوں میں ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے تازہ فضائی حملے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ جو وینزویلا سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش کر رہے تھے۔

امریکی فوج کے سدرن کمانڈ نے بتایا کہ یہ کارروائی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی ہدایت پر کی گئی۔ ایک کشتی میں تین جبکہ دوسری پر دو افراد مارے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی فوج کی بحرالکاہل میں ایسی ہی ایک کارروائی میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اگرچہ امریکی فوج نے ہلاک ہونے والوں کو منشیات فروش ریکٹ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد قرار دیا تاہم اب تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا۔

Load Next Story