اداکارہ فاطمہ امجد کے بولڈ ڈانس کی ویڈیو وائرل، صارفین بھڑک اٹھے

صارفین نے ان کے لباس کو حد سے زیادہ بولڈ قرار دیتے ہوئے مناسب لباس پہننے کا مشورہ دیا

پاکستانی ٹیلی ویژن کی ابھرتی ہوئی اداکارہ فاطمہ امجد ایک کاروباری شخصیت اور ماہر تعلیم بھی ہیں۔

اداکارہ فاطمہ امجد نے حال ہی میں مقبول ڈرامہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں اپنی زبردست اداکاری سے شہرت حاصل کی۔

فاطمہ امجد کو کتھک رقص کا بے حد شوق ہے اور وہ اس کے حوالے سے اپنے فن کو فروغ دینے میں بھی مصروف رہتی ہیں۔

حال ہی میں فاطمہ امجد نے برائیڈل کوچر ویک 2025 میں بطور شو اسٹاپر ڈیزائنر ذیشان طارق کے لیے ریمپ پر واک کی۔

ریمپ پر واک کے دوران فاطمہ امجد نے ڈرامہ رانجھا رانجھا کردی کے مشہور او ایس ٹی پر کتھک رقص کیا، جس میں ان کا انارکلی لباس گھومتے ہوئے ہوا میں اڑتا ہے اور ان کی برہنہ ٹانگیں نظر آرہی ہیں۔

کئی صارفین نے ان کے لباس کو حد سے زیادہ بولڈ قرار دیا اور ان سے شلوار یا پینٹ پہننے کی درخواست کی۔

Load Next Story