ایشیز: آسٹریلیا کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ اور سیریز میں فتح کیلیے صرف 4 وکٹیں درکار
آسٹریلیا کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ اور ایشیز سیریز میں فتح کے لیے صرف 4 وکٹیں درکار ہیں۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ میں انگلش ٹیم 435 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات سے دوچار ہے۔
انگلینڈ نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے ہیں اور اسے فتح کے لیے مزید 228 رنز درکار ہیں۔
ول جیکس 11 اور جیمی اسمتھ 2 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور نیتھن لائن نے 3،3 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
We go to a fifth day in Adelaide with Australia four wickets away from the series win, England need a miracle…
Scorecard: https://t.co/E6DrlHCvfV pic.twitter.com/zBPk4SccYYاس سے قبل آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 349 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ ٹریوس ہیڈ 170 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے 4 اور برائیڈن کارس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 371 رنز بنائے تھے۔ جواب میں انگلینڈ نے 286 رنز بنائے تھے۔