مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

مہندی اور ولیمہ کی تقریبات جاتی امراء میں ہوں گی۔ اس سلسلے میں جاتی امراء میں شادی کی تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک بار پھر اپنے اکلوتے بیٹے جنید صفدر کو دولہا بنانے جا رہی ہیں۔

فیملی ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی طے ہوگئی، جنید صفدر کی شادی معروف سیاستدان روحیل اصغر کی پوتی شانزے سے طے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شادی طے کرنے کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 19 دسمبر کو ماڈل ٹاؤن میں روحیل اصغر کے اہلخانہ سے طویل ملاقات کی۔

فیملی ذرائع نے بتایا ہے کہ جنید صفدر کی شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری کو منعقد ہوں گی جبکہ مہندی اور ولیمہ کی تقریبات جاتی امراء میں ہوں گی۔ اس سلسلے میں جاتی امراء میں شادی کی تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے صاحبزادے کی شادی کے لیے ملبوسات کی تیاری کے سلسلے میں معروف ڈریس ڈیزائنر کو آرڈر بھی دے دیا۔

 

متعلقہ

Load Next Story