کراچی، فائرنگ کے واقعات میں نوجوان لڑکی سمیت 4 افراد زخمی

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو حکام

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نوجوان لڑکی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ رئیس امروہوی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے نوجوان لڑکی زخمی ہوگئی۔

جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 17 سالہ بسمہ کے نام سے کی گئی۔

جبکہ اقبال مارکیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

سپرہائی وے مدینہ کالونی اسکیم 33 کے قریب فائرنگ 45 سالہ میرا خان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ جھگڑے کے دوران کی گئی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔

کورنگی 4 نمبر گلشن محمدی کے قریب فریب فائرنگ سے 25 سالہ فہد زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا ہے۔

دریں اثنا بلدیہ 3 نمبر باڑے کے قریب گھر میں گولی لگنے سے 50 سالہ عامر نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔

بلدیہ ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ گھر میں اسلحہ صاف کرتے ہوئے اتفافیہ گولی چلنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

متعلقہ

Load Next Story