وفاق میں ای آفس سسٹم سے 9.5 ارب روپے کی بچت

کاغذ، پرنٹنگ، کوریئر اور افرادی قوت کے اخراجات میں نمایاں کمی ریکارڈ

اسلام آباد:

وفاقی محکموں میں ای آفس سسٹم کے نفاذ سے حکومت کوسالانہ 9.5 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے، سمریوں کی پراسیسنگ کا وقت بھی 25 دن سے کم ہو کر صرف 4 دن رہ گیا ہے، یوں وقت میں مجموعی طور پر 84 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزکے مطابق ای آفس سسٹم سے کاغذی عمل کاری کے خاتمے نے کاغذ، پرنٹنگ،کوریئر سروسز اور افرادی قوت کے اخراجات میں نمایاں کمی کی ہے۔

ای آفس سسٹم کی توسیع اب پورے وفاق تک پھیل چکی ہے، جہاں 350 سے زائد سرکاری ادارے آن بورڈہیں،جبکہ 39 میں سے35 ڈویژنوں میں مکمل نفاذ ہو چکا ہے۔

اپاسٹیل اٹیسٹیشن سسٹم جسے مکمل طور پر ڈیجیٹل اور ہیگ کنونشن سے مطابقت رکھنے والا نظام قرار دیا گیا، اب تک 2 لاکھ 55 ہزار835 شہریوں کو سہولت دینے کے علاوہ 6 لاکھ 33 ہزار 877 دستاویزات کی تصدیق کر چکا ہے۔

Load Next Story