کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل، نقد رقم اور موبائل فونز برآمد

کراچی:

شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے رحیم شاہ کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل، نقد رقم اور موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ

Load Next Story