لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، سردی کی شدت میں اضافہ
بوندا باندی کے باعث حدِ نگاہ میں کمی بھی دیکھنے میں آئی جبکہ سڑکیں پھسلن کا شکار ہو گئیں
لاہور:
شدید دھند کی صورتحال کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
شہر کے علاقوں ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، شاہ پور کانجراں اور چوہنگ کے اطراف میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم مزید سرد ہو گیا۔
بوندا باندی کے باعث حدِ نگاہ میں کمی بھی دیکھنے میں آئی جبکہ سڑکیں پھسلن کا شکار ہو گئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔