اسامہ بن لادن سے متعلق کتاب کی تقسیم میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور

اگر شواہد موجود ہیں تو ٹرائل میں سزا دلوائی جائے، سپریم کورٹ کے ریمارکس

فوٹو فائل

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے نفرت انگیز مواد پھیلانے کے ملزم سید محمد کی ضمانت منظور کرلی۔

سپریم کورٹ نے نفرت انگیز مواد پھیلانے کے مقدمے میں ملزم سید محمد کی ضمانت منظور کر لی۔

جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزم سے صرف کتاب برآمد ہوئی ہے یا اس کی تقسیم کا بھی کوئی ثبوت موجود ہے۔

پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم اسامہ بن لادن سے متعلق کتاب کی تقسیم میں ملوث ہے اور اس کے موبائل فون میں بھی نفرت انگیز مواد پایا گیا، تاہم عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر شواہد موجود ہیں تو ٹرائل میں سزا دلوائی جائے۔

وکیلِ صفائی نے بتایا کہ ملزم ساہیوال میں محنت مزدوری کرتا ہے اور فروری 2025 میں سی ٹی ڈی لاہور نے اسے گرفتار کیا، جبکہ برآمدگی کے حوالے سے بھی تضادات ہیں۔

عدالت نے کہا کہ آف دی ریکارڈ باتوں پر کوئی رائے نہیں دی جا سکتی، کیس میں صرف چار گواہان ہیں اور زیادہ سے زیادہ سزا پانچ سال ہے، لہٰذا ٹرائل میں ثبوت پیش کیے جائیں، فی الحال ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

Load Next Story