لاہور؛ لاری اڈہ کے باہر مسافروں سے واردات کرنے والا گینگ گرفتار
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاری اڈہ کے باہر مسافروں کے ساتھ واردات کرنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان رکشہ میں سوار خواتین کے پرس اور موبائل چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔
ایس ایچ او لاری اڈہ عرفان چڈھڑ نے اطلاع ملنے پر فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے رکشہ میں بیٹھی خاتون کا پرس چرایا اور فرار ہوگئے۔
ملزمان واردات کے لیے کم عمر بچوں کا استعمال کرتے تھے، ملزمان نے چند روز قبل رکشہ سوار خاتون کا پرس چرایا تھا۔
گرفتار ملزمان میں سرغنہ ذیشان اور عثمان شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کے قبضے سے موبائل اور نقد رقم سمیت مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ دوران گرفتاری ملزمان نے بھاگنے کی ناکام کوشش کی۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او لاری اڈہ انسپکٹر عرفان اور دیگر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ انکا کہنا تھا کہ انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔